qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ابوعاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی

مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے پر اعتراض کرنے والے ایس پی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔اعظمی نے کہا تھا کہ ادھوسرکار نے شہروں کا نام تبدیل کرکے کیا پیغام دیا ہے شہروں کے ناموں کو تبدیل کر نے کے بجائے نئے شہر بسائے جائیں تو بات بنے۔ آج خصوصی ایوان اسمبلی میں رئیس شیخ نے اس جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ ایک رکن اسمبلی کو اس قسم کی دھمکی ملنا خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی نے تو اپنی بات ایوان میں رکھی تھی کیونکہ ادھو سرکار نے آخری روز ہی نوٹیفکیشن جاری کر کے ناموں کو تبدیل کر نے کا فرمان جاری کیا تھا ۔ رئیس شیخ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے فلور ٹیسٹ اور اسپیکر کے الیکشن سے بھی علیحدگی اختیار کی ہے کیونکہ ادھو ٹھاکرے سرکار نے جو فیصلہ کیا تھا وہ کامن منیمم پروگرام مشترکہ پروگرام کے مطابق نہیں تھا اسی پر اعظمی نے اعتراض درج کروایا تھا لیکن افسوس کہ انہیں دھمکی دی جارہی ہے۔

Related posts

روس طالبان حکومت کو مشروط طور سے تسلیم کرنے کو تیار۔

qaumikhabrein

عظمیٰ کوامریکہ کی 6یونیورسٹیوں سے صد فی صد اسکالرشپ کی پیش کش

qaumikhabrein

دنیا بھر میں منایا جارہا ہے عید غدیر کا جشن۔

qaumikhabrein

Leave a Comment