qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پولیس نشانہ بنا رہی ہے۔ایم آئی ایم کا الزام۔

مہاراشٹر میں اقلیتوں خصوصا ً مسلمانوں کو پولیس نشانہ بنارہی ہے ۔ مسلم نوجوانوں کو زد و کوب کرکے مار دیا جارہا ہے ۔ پولیس کسٹڈی میں مسلم نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔یہ سنگین الزامات ایم آئی ایم کے مہاراشٹر پردیش صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے عائد کیے ہیں۔ وہ اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ایم آئی ایم لیڈر نے دعوی کیا کہ جلگاؤں میں ایک نوجوان کے خُفیہ اعضا پر پٹرول انجکشن لگائے گئے ، اسی طرح ایوت محل میں شیخ عرفان کی کسٹوڈیل ڈیتھ کے معاملے میں پولیس نے اس وقت ایکشن لیا جب ایم آئی ایم نے عدالت میں پولیس کے خلاف رٹ داخل کی ۔ ڈاکٹر غفار قادری کا الزام ہیکہ پولیس اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر کام کررہی ہے ۔ ایم آئی ایم لیڈر نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی کہ وہ پولیس کا چہرہ مہرہ درست کریں ۔

Related posts

امروہا۔۔وسیم لعنتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

یوروپ کے تین ملکوں میں مسلمان ہیں لیکن کوئی مسجد نہیں ہے۔

qaumikhabrein

اب متھرا کے سہارے حصولِ اقتدار کی کوشش۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment