qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کی تعلیمی قرضوں کی اسکیم

10ویں اور 12ویں کے بعد ووکیشنل کورسز کرنے والے اقلیتی طبقات کے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔
ایجوکیشن لون سکیم 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک کے تعلیمی قرضے فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے طالب علم کی عمر 16 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور سالانہ خاندانی آمدنی کی حد شہری علاقوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم اور دیہی علاقوں کے لیے 98 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔ مولانا آزاد ایجوکیشنل لون اسکیم ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے اور 5 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط یہ ہیں کہ طالب علم کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے، اور خاندان کی سالانہ آمدنی کی حد 8 لاکھ روپے تک ہونی چاہیے۔ تعلیمی قرض کی دونوں اسکیموں کے لیے شرح سود صرف 3 فیصد ہے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ طالب علم کو تعلیم کی تکمیل کے بعد چھ ماہ سے اگلے 5 سالوں میں قرض ادا کرنا ہوگا۔ شیخ نے کہا۔

اسکیم کے فائدے کے لیے لنک malms.maharashtra.gov.in پر درخواست دیں۔ مزید معلومات کے لیے ضلع سطح پر مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ضلع سطح کے دفاتر اور اسکیم کے بارے میں معلومات کارپوریشن کی ویب سائٹ https://mamfdc.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے اور اس ویب سائٹ سے آن لائن درخواست بھی دی جا سکتی ہے۔ ریاستی سطح پر کارپوریشن کے دفتر اولڈ کسٹم ہاؤس، فورٹ، ممبئی سے رابطہ کرنے یا نمبر 022-22657982 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔(رپورٹ۔شیخ اظہر الدین اورنگ آباد)

Related posts

امام حسین کا ہر عزادار اہل بیت اطہار کی نیابت کررہا ہے۔ مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

جرمنی میں فلسطین کی زبر دست حمایت

qaumikhabrein

نیو کلیائی معاہدہ۔ امریکہ کی مممکنہ واپسی کے سوال پر تبادلہ خیال۔

qaumikhabrein

Leave a Comment