کل ہند صارفین پنچایت اودھ علاقہ کی میٹنگ لکھنؤ میں مٹھ بڑی کالی چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ میٹنگ میں قومی تنظیمی سیکریٹری دن کر اور علاقائی سیکریٹری ڈاکٹر پرمود نے بھی شرکت کی۔دن کر نے بتایا کہ صارفین اپنے مسائل خود حل کریں اکے لئے انکے اندر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔مسائل کے حل کے لئے رہنمائی ضروری ہے۔ پنچایت کا مطلب یہ ہیکہ پانچ افراد مل کر کسی معاملے کو حل کرلیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ممبر بنایا جائے ۔انکے اندر بیداری لائی جائے۔ لکھنؤ میں چھوٹے چھوٹے یونٹ بنائے جاٗئیں تمام ضلعوں اور تحصیلوں میں یونٹ قائم ہوں۔ ہر یونٹ میں خواتین کی بیداری کے لئے خواتین کی ٹیم بنائی جائےکیونکہ ستر فیہصد خریداری خاتین ہی کرتی ہیں۔ خواتین خریداری کی اچھی سمجھ رکھتی ہیں۔ اس لئے خواتین کا یونٹ بننا ضروری ہے۔ ہر یونٹ میں ای لیگل سیل بھی ضروری ہے۔ کسی شخص کو قانونی مدد تب ہی مل پائے گی جب ہارے پاس وکیلوں کی اچھی ٹیم ہو۔ ہر یونٹ میں میڈیا سیل بھی ہونا چاہئے۔ صارفین پنچیت نے اگر کوئی کام کیا ہے تو اسکی جانکاری لوگوں تک پہونچنی چاہئے۔میٹنگ میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ اودھ علاقے کے علاقائی صدر انل کھرے تنظیمی سیکریٹریمنوج مشرا ۔سکریٹری ڈاکٹر رام پرتاپ سنگھ بسین اور خزانچی رما شنکر اوستھی جی کو بنایا گیا ہے۔ میٹنگ میں رامیندر اوستھی،گنیش شنکر پنوار، سنتوش مشرا،ایس کے تریویدی،رادھے شیام یادو،موہیتا سنگھ،رنجت یادو،کرن شکلا،آشو توش ترپاٹھی رویندر ناتھ شکلا،وشو ناتھ مشرا،سومن پنوار،انوج پانڈے،رادھے شیام یادو،ابھیشیک پاٹھک اورستیندر ترپاٹھی موجود تھے۔
previous post