
ذرا تصور کیجئے دنیا کا سب سے لمبا شخص اور دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون اگر ایک ساتھ نظر آ ئیں تو کیسا لگے گا۔ ترکی میں یہ تجربہ کیا گیا۔ترکی میں ایک شو کے منتظمین نے دنیا کے سب سے لمبے شخص ترکی کے سلطان کوسین اور دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون ہندستان کی جیوتی آمگے کو ایک ہی اسٹیج پر یکجا کردیا۔

ترکی کے سلطان کوسین اکتالیس برس کے ہیں اور انکی لمبائی 9 فٹ 4 انچ ہے۔ ہندستان کی جیوتی آمگے تیس برس کی ہیں اور انکی لمبائی دو فٹ ہے۔سلطان کوسین دنیا کے سب سے زیادہ لمبا اور جیوتی دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون ہونے کا گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔سلطان کوسین نسلی طور پر کرد ہیں انکا تعلق ایک کسان خاندان سے ہے۔لمبا ہونے کے ساتھ انہیں چھڑی کے سہارے چلنا پڑتا ہے۔

سلطان کہتے ہیں کہ لمبا ہونے کا فائدہ تو یہ ہیکہ وہ بجلی کے بلب بہ آسانی تبدیل کرسکتے ہیں اور پردے ٹانگ سکتے ہیں لیکن نقصان یہ ہیکہ نہ تو انکے پاؤں کے ناپ کا جوتا دستیاب ہے اور نہ کپڑے۔14.4 انچ سائز کے ناپ کا جوتا بھلا کہاں ملےگا۔ انہیں اپنا جوتا باقاعدہ آرڈر دیکر بنوانا پڑتا ہے۔ یہی مسئلہ جیوتی آمگے کے ساتھ بھی ہے انہیں انکے ناپ کے جوتے بھی بازار میں نہیں ملتے اور کپڑے بھی نہیں ملتے۔۔

جیوتی اور سلطان کو ایک ساتھ ایک اسٹیج پر دیکھ کر تماش بین خوسشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے تھے۔سلطان کوسین اور جیکوتی آمگے میں بس ایک چیز یکساں ہے دونوں دسمبر ماہ کی پیدائش ہیں۔ سلطان کوسین دس دسمبر1982 کو اور جیوتی آمگے سولہ دسمبر1993 میں پیدا ہوئی تھیں۔