qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسلام کے مختلف مسالک کے علما کی کانفرنس۔ اتحاد کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور و فکر۔

لندن کے اسلامی سینٹر میں اسلامی اتحاد کی 25ویں کانفرنس ہوئی۔اس کانفرنس میں اسلام کے مختلف مسالک کے درمیان اتحاد اور محبت کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔ مختلف مسالک کے علما اور رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشواؤں،دانشوروں اور با اثر افراد کو یکجا کریں تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچانیں اور ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہو سکیں۔انکا آپس میں ملنا جلنا رہے تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوں۔

علما نے کانفرنس میں کہا کہ باہمی تعاون سے وہ اسلامی اتحاد حاصل کیا جائے جس پر قرآن اور پیغمبر نے زوردیا ہے۔ اسلامی اتحاد کانفرنس کا پیغام یہ ہیکہ یقینی طور پر آج ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی سو دو سال پہلے کی نسبت زیادہ ضرورت ہے۔ کانفرنس کا آغاز ایران کے معروف اسلامی دانشور آیت اللہ جوادی آملی کے ویڈیو پیغام سے ہوا۔ مختلف ملکوں کے علما ، دانشوروں اور مقررین نے ورچول اور جسمانی طور سے کانفرنس میں حصہ لیا۔

مقررین نے کہا کہ اسلامی دنیا میں اتحاد کے دو نکات ہیں رسول اللہ کی ذات اور انکی آل۔اگر ان دونوں نکات پر نظر مرکوز کردیں تو متحد ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ اسلام کا اثاثہ یہی ہے۔ اسی مرکز پر آکر مسلمان متحد اور مضبوط ہوسکتے ہیں۔کانفرنس میں زور دیا گیا کہ شیعہ سنی کے فرق سے اتحاد کو نقصان نہیں پہونچنا چاہئے۔ جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اسلامو فوبیا کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

Related posts

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔۔

qaumikhabrein

مسلمانوں کے قتل سے جڑا ہے اپریل فول کا قصہ

qaumikhabrein

امروہا۔امام حسن مجتبیٰ کی ولادت پر منقبتی محفلوں کا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment