qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

صحیفہ کاملہ کے اردو ترجمے کا ایک اور ایڈیشن منظر عام پر

سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعے ‘صحیفہ کاملہ’ کےاردو ترجمہ کا چھٹا ایڈیشن بھی منظر عام پر آگیا ہے۔لکھنؤ میں سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ میں 6 اکتوبر 2023 کو علماء کرام و طلاب کی موجودگی میں اسکی رسم اجرا انجام پائی۔

صحیفہ کاملہ جسے زبور آل محمد بھی کہتے ہیں کا اردو میں ترجمہ فرزند باقر العلوم، حضرت آیۃ اللہ سید علی رضوی اعلی اللہ مقامہ نے کیا ہے۔ ہے۔تقریب رسم اجرا کا اہتمام مترجم کے فرزند مولانا سید حیدر عباس نے کیا تھا۔ اردو ترجمہ کی ترسم اجرا مولاناکلب جواد کے ہاتھوں انجام پائی۔اس نورانی نشست کا آغاز مولوی علی مہدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ابتدائی تقریر مترجم کے پوتے حجۃ الاسلام مولانا سید اطہر عباس رضوی نے کی۔ اس موقع پر ادارہ اصلاح کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا سید جابر جوراسی،مولانا سید سیف عباس نقوی اور مولانا سید کلب جواد نے اظہار خیال کیا۔۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض نائب امام جمعہ مولانا سید سرتاج حیدر زیدی نے انجام دئے۔

اس رسم اجراء میں مدرسے کے اساتذہ اور علماء کرام نے بھی شرکت کی جن میں سے حجج الاسلام مولانا شفیق ، مولانا سید منظر صادق، مولانا سید محمد موسیٰ رضوی، مولانا مرزا رضا عباس، مولانا سید حسنین باقری ، مولانا علی حیدر ، مولانا سید ثقلین باقری ، مولانا غضنفر نواب معروفی، مولانا سید صادق حسین ، مولانا اصغر مہدی اور مولانا شہنواز حیدر وغیرہ شامل تھے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کوبڑا جھٹکا۔ نہیں لڑ سکیں گے صدارتی الیکشن

qaumikhabrein

اہل بیت کے چاہنے والوں نے کبھی ظلم کو قبول نہیں کیا۔مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

لندن میں اسرائیل کی مخالفت میں ریلی نکالی گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment