qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

لکھنؤ ۔ وارڈ 80 کی ونیتا ڈیوڈ کو جیت کا ہے بھروسا۔

اتر پردیش میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی چناؤ مہم آخری مرحلے میں ہے۔ امیدوار اپنا سارا زور لگائے ہوئے ہیں۔ لکھنؤ کے ہر وارڈ کے امیدوار چناؤ مہم میں خوب پسینا بہا رہے ہیں۔ جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ 4 مئی نزدیک آرہی ہے امیدواروں کے دل کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں لیکن اندرا نگر وارڈ نمبر 80 سے آزاد امیدوار ونیتا ڈیوڈ خود اعتمادی سے بھری ہوئی ہیں۔

دیگر امیدواروں کے بر خلاف انکے چہرے پر اطمینان صاف نظر آرہا ہے۔ اس اطمینان کی وجہ وہ یقین ہے جو ونیتا کو اپنی جیت کے تعلق سے ہے۔ ونیتا ڈیوڈ کو کسی بھی امیدوار کے مقابلے اپنی جیت کا کچھ زیادہ ہی بھروسا ہے۔
پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ونیتا ڈیوڈ کو اپنی اس سماجی خدمت پر بھروسا ہے جو وہ کئی دہائیوں سے کر رہی ہیں۔

انہیں اور انکی چناؤ مہم سے جڑے لوگ وارڈ میں جہاں بھی جاتے ہیں انہیں ووٹروں کا بھر پور ساتھ اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ونیتا ڈیوڈ اندرا نگر کے چپے چپے کا دورہ کرکے لوگوں سے ملاقات کر چکی ہیں۔ انکا نعرہ ‘ہم نیتا نہیں متر ہیں’ انکے علاقے میں ہی نہیں بلکہ پورے لکھنؤ میں گونج رہا ہے۔ ٹیچر ہونے کے ناطے انکا چناؤ نشان ‘کتاب’ بھی انہیں خوب سوٹ کررہا ہے۔

ونیتا ڈہوڈ کے شوہر سنجے ڈیوڈ بھی پیشے سے ٹیچر ہیں اور جی جان سے اپنی اہلیہ کی چناؤ مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ ونیتا ڈیوڈ کا کہنا ہیکہ لوگوں کی خدمت کے جزبے نے ہی انہیں سیاست میں داخل ہونے کے لئے مجبور کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کے چناؤ کو اپنے لئے موقع غنیمت جانا کہ کارپوریٹر بننے کے بعد وہ بہتر طریقے سے لوگوں کی خدمت کر سکیں گی۔

Related posts

اہل بیت سے محبت کے زبانی دعوے کافی نہیں۔ مولانا اصغر اعجاز قائمی۔

qaumikhabrein

غزہ پٹی کو کربلا بنا دیا اسرائیل نے

qaumikhabrein

مشہد۔ زائرین اب امام رضا کے روضے کو مس بھی کرسکتے ہیں

qaumikhabrein

Leave a Comment