لبنان میں حزب اللہ نے تصدیق کی ہیکہ حزب اللہ کے جوانوں نے جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو ما گرایا۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی ڈرون یاطر علاقے میں گرایا گیا۔ جبکہ ادھر اسرائیل نے کہا ہیکہ اسکا ایک ڈرون جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ڈرون کے گرنے کے اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ جنوبی لبنان، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں اپنے کئی ڈرون کے گرنے کی خبر دی تھی۔ لیکن اسکا کہنا ہیکہ یہ ڈرون تکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوئے۔المنار ٹی وی پر جاری ایک بیان میں حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیلی ڈرون اقوام متحدہ کے ذریعے تشکیل بلو لائن بارڈر کے اوپر پرواز کررہا تھا۔