qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کے تیل ٹینکر لبنان پہونچ گئے۔امریکہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔

ایران نے مالی بحران سے دوچار لبنان کی مدد کرتے ہوئے لبنان پر عائد امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ تیل سے بھرے 20 ٹینکر آج صبح لبنان کی سرحد میں داخل ہو گئے۔ لبنانی عوام نے تیل ٹینکروں کی آمد کا پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا۔ لبنان کے چوبیس چینل نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے خبر دی ہیکہ پیٹرول اور ڈیزل سے لدے بیس ٹینکر ہرمیل کے ہوش سید علی علاقے میں آج صبح داخل ہوگئے۔لبنان کے المنار چینل نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے۔

لبنان میں ایندھن کی بھاری قلت

یاد رہے کہ امریکہ نے لبنان پر اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں لیکن ایران نے مشکلات میں پھنسے اپنے دوست ملک لبنان کی مدد کرنے میں امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں کی۔ شام کی جانب سے آنے والے ایران کے تیل ٹینکر جب لبنان کی سرحد میں داخل ہوئے تو لبنانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ سڑ ک کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگ کھڑے تھے۔ تیل ٹینکروں کے قافلے کی لوگ موبائل سے ویڈیو بنا رہے تھے۔ لوگوں نے ایران اور حزب اللہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ جنرل سیکریٹری حسن نصر اللہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کے تیل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تو اسکا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹینکر میں 50,000 لیٹر ایندھن بھرا ہوا ہے۔ حسن نصر اللہ نے اعلان کیا ہیکہ ایران سے آنے والے تیل کو سرکاری اسپتالوں اور دیگر اہم اداروں کو مفت تقسیم کیا جائے گا۔ لبنان میں ایندھن کی قلت کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ تیل خریدنے کے لئے حکومت کے پاس رقم نہیں ہے۔ توانائی پیدا کرنے والے سرکاری ادارے ایندھن کی کمی کے سبب بہت کم بجلی تیار کر پارہے ہیں۔

Related posts

مکتب سدرۃ المنتہٰی کا اپلیکیشن تیار

qaumikhabrein

روضہ امام رضا (ع) کی جانب سے تلاوت قرآن” کا پروگرام

qaumikhabrein

پاکستان میں بد عنوانی۔پولیس محکمہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

qaumikhabrein

Leave a Comment