qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

عرب حکمرانوں کےمنھ پر ایک اور طمانچہ

بے حس عرب مسلم حکمرانوں کے منھ پر ایک اور طمانچہ لگا ہے۔
جنوبی امریکی ملک بولیویا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غاصب اسرائيل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان بولیویا کے ایوان صدر کی وزیر ماریا نیلا پراڈا María Nela Prada نے کیا۔ ماریا نیلا پراڈا نے اسرائیل کے اقدامات کو “انسانیت کے خلاف جرائم” قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔

ادھر چلی اور کولمبیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے غاصب اسرائيلی اقدامات کو انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک سے پہلے ہی باہر نکال چکا ہے۔کولمبیا نے ایک بیان میں غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے صورت حال کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

چلی اورکولمبیا کے صدور

چلی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو غزہ میں فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل “بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں” کا احترام نہیں کرتا۔
26اکتوبر کو مشرقی لیبیا میں ایوان نمائندگان نے ملکی حکومت سے کہا تھا کہ اگر غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوں تو مغربی ملکوں کی تیل اور گیس کی سپلائی روک دی جائے۔ ایوان نمائند گان نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ اسرائیل کے دوست ملکوں، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے۔
ایک جانب تو انسانی ہمدردی کا یہ عالم ہیکہ کولمبیا، بولیویا اور چلی جیسے غیر مسلم ممالک غزہ میں بچوں اور خواتین کے غم میں اسرائیل سے رشتے منقطع کر رہے ہیں اور دوسری طرف، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراقش جیسے نام نہاد مسلم ممالک ہیں جو بے شرمی اور بے حیائی کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے بیٹھے ہیں اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکولمبیا، بولیویا اور چلی جیسے مسیحی ممالک نے اسرائیل سے رشتے توڑ کر نام نہاد مسلم ملکوں کے حکمرانوں کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

Related posts

کردستان کےاربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بنایا گیا نشانہ۔۔

qaumikhabrein

داعش کے دہشت گردوں کو شام اور لیبیا سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے ۔ روس کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

نیٹو نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment