امریکی پولیس بے گناہ شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ اس قاتلانہ مہارت کا مظاہرہ وہ ہر برس کرتی ہے لیکن 2022 میں تو اس نے بربریت کے اپنے تمام گزشتہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔
امریکی پولیس کی بربریت پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس نے گزشتہ سال 1,176 افراد کو ہلاک کیا۔ امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی یہ تعداد پچھلے کسی بھی سال سے زیادہ ہے۔
اس گروپ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں صرف 12 دن ایسے تھے جن میں امریکی پولیس نے کسی شخص کو قتل نہیں کیا۔
132 واقعات میں متاثرین پر کسی جرم کا شبہ نہیں تھا اور 98 افراد ڈرائیونگ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ یہ حقیقت بھی تلخ ہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں سیاہ فاموں کی تعداد ہمیشہ کی طرح 2022 میں بھی زیادہ رہی۔