qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

خلدآباد میں زر زری زر بخش کی عرس تقریبات کا سلسلہ جاری

چشتیہ سلسلے کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ منتجب الدین چشتی المعروف زر زری زر بخش دولہا کی عرس تقریبات بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ عرس تقریبات میں صندل مالی ، چراغاں اور قوالیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ عرس تقریبات تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہتی ہیں۔

ملک بھر کے مختلف شہروں سے عقیدت مند اس عرس میں شرکت کررہے ہیں ۔ ان عقیدت مندوں میں خواجہ سراؤں کی بھی شرکت رہتی ہے۔ جو ریاست بھر اور دیگر ریاستوں سے خلدآباد کا رخ کرتے ہیں ۔ خواجہ سراؤں کا کہنا ہیکہ ان کی کمیونٹی کے لوگ نسلوں سے عرس کے موقع پر زرزری بخش کی درگاہ میں حاضری دیتے آرہے ہیں ۔ اس وقت عرس میں شامل ہونے والےخواجہ سراؤں کی یہ نویں نسل ہے۔ یہ لوگ قوالیاں گاتے ہیں ۔چادری چڑھاتے ہیں اور لنگر کرتے ہیں۔

۔اس عرس کی خاص بات رسول اکرم کے پیراہن مبارک کی زیارت ہے۔ حضرت زین الدین داؤد شیرازی کے روضے میں ہر سال گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو اس پیراہن مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے۔ یہ پیراہن مبارک بائیس واسطوں سے حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ تک پہنچا ہے۔

پیغمبر اسلام کے اس پیراہن کی زیارت کے لیے ملک بھر سے ہزاروں مسلمان خلد آباد پہونچتے ہیں۔ درگاہ کمیٹی کے خادمین کا کہنا ہیکہ پچھلے سات سو برسوں سے پیراہن مبارک کی زیارت کرائی جارہی ہے۔

Related posts

اورنگ آباد۔ سرسید کالج کے یوم تاسیس کی تقریب

qaumikhabrein

یمن نے کیا بڑپن کا مظاہرہ۔ فلسطینی قیدیوں کے بدلے سعودی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیش کش۔

qaumikhabrein

امام حسین کی بیعت تمام انبیا کی بیعت کے مترادف تھی۔ مولانا یوسف مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment