qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اب تمہارے مار کھانے کا دور ہے۔اسرائیل اور امریکہ کو ایران کی دھمکی

ایران کے اعلیٰ لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ کو نام لئے بغیر دھمکی دی ہیکہ اب انکے مار کھانے کا دور آگیا ہے۔ تہران میں ملاقات کے لئے آئے سیکڑوں ایرانی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مار کے بھاگنے کا دور ختم ہوگیا ہے ۔ اب اگر ماروگے تو مار کھاؤ گے۔

خامنہ ای کی یہ وارننگ شہید قاسم سلیمانی پر امریکی حملے اور شام میں انقلابی گارڈ پر اسراؕئیل کے حالیہ حملے کا ایران کے ذریعے زوردار جواب دئے جانے کے پس منظر میں بہت اہم ہے۔شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ہی ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکہ فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ کردیا تھا۔ اور شام میں انقلابی گارڈس پر اسرائل کے حملے کے فوری بعد ایران نے کردستان میں اسرائلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیتی سینٹر پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا۔ ان حملوں کے پس منظر میں آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ اور اسرائیل سے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہیکہ مار کے بھاگنے کا دور ختم ہوگیا ۔اب ماروگے تو مار کھاؤ گے۔۔

Related posts

ضلع چکبالاپور میں عید غدیر کا اہتمام

qaumikhabrein

امروہا میں جشن سبط اکبر کا اہتمام

qaumikhabrein

امروہا کے کامل نقوی کی پہچان ڈرون ایکسپرٹ کے طور پر ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment