qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں ریلی سےحماس لیڈرخالد مشعل کا خطاب

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کا جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں ریلیاں ہو رہی ہیں۔ جو مسلم ممالک بے غیرتی کی چادر اوڑھے اسرائیلی مظام پر چپی سادھے ہیں وہاں کے عوام فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔

ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں فلسطین کی حمایت میں ایک ریلی نکالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی سے حماس کے لیڈرخالد مشعل نے ورچوئل طریقے سے خظاب کیا ۔ملاپورم (Mallapuram) میں فلسطین کی حمایت میں ریلی سےخطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے فلسطین کی آزادی تک جد و جہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

ریلی کا اہتمام “سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ” نے کیا تھا۔”سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ” جماعت اسلامی سے وابستہ یوتھ ونگ ہے۔
فلسطین کی حمایت میں ریلی اور خالد مشعل کے ورچوئل خطاب کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مذمت کی ہے۔ کیرالہ بی جے پی کے ریاستی صدر، کے سریندرن، نے کیرالہ پولیس کے کردارپر سوال اٹھاتے ہوئے حماس کے رہنما خالد مشعل کی ورچول شرکت کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

شوگر کے مریض رمضان میں احتیاط سے کام لیں۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے۔۔خامیوں کی پردہ پوشی کےلئے لاک ڈاؤن کا سہارا۔

qaumikhabrein

امروہا۔ محفل مدح اہل بیت۔ شعرا کا منظوم نزرانہ عقیدت۔

qaumikhabrein

Leave a Comment