qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برصغیر کی پہلی مسجد چیرامن جمعہ کیرالا میں ہے

ہندستان کی ریاست کیرالا میں قائم چیرامن جمعہ مسجد برصغیر پاک و ہند کی سب سے پہلی مسجد ہے۔ جس کی تعمیر 629ء میں کی گئی۔ہندستان میں یہ مسجد شق القمر کے معجزے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔

مسجد کا قدیم ڈھانچہ

چیرا سلطنت کے آخری راجہ چیرامن پیرومال نے ایک مرتبہ اپنے قلعہ سے دیکھا کہ چاند کے دو ٹکڑے ہوگئے ہیں۔ پریشانی کے عالم میں اس نے اپنے وزیر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کرنے کا حکم دیا۔ معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد وزیر نے راجہ کو بتایا کہ عرب میں ایک نبی آئے ہیں جن کا نام محمد ہے یہ معجزہ انہوں نے انجام دیا ہے۔ واقعے کا علم ہونے بعد راجہ چیرامن نے مکّہ کا رخ کیا جہاں اس نے مشرف با اسلام ہوکر اپنا نام چیرامن سے تاج الدین رکھا۔ مکّہ سے واپسی کے سفر پہ اومان کے مقام صلالہ پر راجہ کی وفات ہوگئی۔

راجہ نے اپنی وصیت میں اپنے کچھ عرب ساتھیوں کو سلطنت واپس جاکر اسلام کی تبلیغ کا حکم دیا تھا۔ عربوں کا ایک گروہ مالک بن دینار اور مالک بن حبیب کی سربراہی میں کیرالا پہنچا اور وہاں ایک زمین پر مسجد تعمیر کرائی جسے آج چیرامن جمعہ مسجد کہا جاتا ہے۔

مسجد کی خاص بات اس کا تیل سے جلنے والا دیا ہے جو مسجد کے قیام سے آج تک روشن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مسجد کے دیے کے لیئے تیل کا اہتمام صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی کرتے ہیں جن کے مطابق یہ عمل ان کے لیئے ایک نیک شگون ہے۔
مسجد کو ہندو طرز تعمیر کے تحت بنایا گیا ہے۔ مسجد کا ایک گنبد اور دو مینار ہیں۔ جبکہ مسجد میں مکہ سے لایا گیا سفید سنگ مر مر کا ٹکڑا بھی نصب ہے۔ ہندستان میں یہ مسجد اس وقت تعمیر کی گئی جب مدینہ میں رسول اللہ حیات تھے۔اب اس مسجد کی تعمیر نو کی جا چکی ہے۔

Related posts

دوسروں کو قریب لانے کا ذریعہ اہل بیت کے فضائل کا بیان۔ مولانا تنویر عباس

qaumikhabrein

کیندر پرمکھ عہدوں کے لئےجون کے آخرمیں مسابقتی امتحان متوقع!

qaumikhabrein

خلدآباد میں زر زری زر بخش کی عرس تقریبات کا سلسلہ جاری

qaumikhabrein

Leave a Comment