
وادی کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات اور دیگر لعنتوں سے دور رکھنے اور انہیں کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لئے سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔اس ریس کا آغاز رضوی اسٹاف ماگام بڈگام سے ہوا اور سیاحتی مقام گلمرگ بارہمولہ میں یہ اختتام پذیر ہوئی۔
وادی کےنوجوان سماجی کارکن سید علی اصغر رضوی کی جانب سےیہ انوکھی پہل کی گئی۔سائیکل سٹرائیک کے دوسرے ایڈیشن کے تحت سائکل ریسرز نےگلمرگ تک سطح سمندر سےآٹھ ہزار سات سو فٹ کی بلندی کا سفر طے کیا۔۔منشیات مخالف عالمی دن کے حوالے سے یہ ریس کافی اہمیت کی حامل ہے۔اس میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تیس کلومیٹر کی ریس میں ایک سو کے قریب سائیکلسٹس نے حصہ لیا جن میں قومی و بین الاقوامی سائیکلسٹ بھی شامل تھے۔ اس سائکل ریس میں سب کی توجہ کا مرکز پچاس سالہ بشارت حسین تھے۔انہوں نے ریس میں حصہ لیکر پیغام دیاکہ اسپورٹس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

اختتامی تقریب میں کمشنر ٹرانسپورٹ کشمیر بھوپندر کمار مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر گلمرگ گنڈولہ کے منیجنگ ڈائریکٹر وگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر غلام جیلانی زرگر، جموں وکشمیر بنک کے صدر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازاگیا۔
۔بھوپندر کمار نے اس ریس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کاکہناہے کہ کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں۔