بزم شیرین کاوسہ خالصہ کشمیر کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول پرے محلہ کانہامہ میں یوم احمد کانہامی کا انعقاد کیاگیا۔یہ تقریب تین نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست میں احمد کانہامی کے حوالے سے مقالات پڑھے گئے۔مقالات پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور رحیم رہبر قابل ذکر ہیں۔اس نشست کی صدارت کشمیر کے مشہور و معروف ادیب سید بشیر کوثر نے کی۔جبکہ اس نشست میں وادی کے مشہور شاعر شہناز رشید مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور ڈاکٹر غلام نبی حلیم مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے۔مسند پر پیر طریقت شیخ غلام رسول المعروف لسہ بب ،گلشن بدرنی ،میر شبیر اور رحیم رہبر کے علاوہ غلام محی الدین میر بھی موجودتھے۔ نشست کے آخر میں بزم شیرین کاسالانہ ایوارڈ وادی کے چار بلند پایہ ادیبوں اور شعراء کو پیش کیاگیا۔ شاعری کے میدان میں شہناز رشید ،تنقید میں ڈاکٹر غلام نبی حلیم،گلشن بدرنی کو بحیثیت کلچرل ایکٹوسٹ اور لسہ بب کو تصوف کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کیلئے اعزازات سے نوازہ گیا۔۔ الیکٹرانک میڈیا میں نیوز18اردو کے نمائندے منیر حسین حرہ اور پرنٹ میڈیا میں روزنامہ تعمیل ارشاد کے ایڈیٹر ناظم نظیر کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
بزم شیرین کے اہم ممبران کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔جن میں صدر عبدالاحد،سیکریٹری محمد یوسف ملک، عمران کھانڈے، غلام نبی لون، مدثر احمد شیخ،فیاض احمد وغیرہ شامل ہیں۔علاقائی سطح پر بھی منتخب افراد کو توصیفی اسناد پیش کی گئیں جن میں غلام محی الدین میر کانہامی ،غلام محی الدین خان اور غلام محمد شیخ شامل ہیں۔
اس موقع پر ایک محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت میر غلام محمد سنوری نے کی۔ مسند پر نزیر شاہد،لطیف نیازی،وبدالغفار،ڈار کانہامی، دلبر پوشکری موجود تھے۔اس مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں عبدالاحد شہباز ،اکبر کلان،خورشید خاموش، عاشق کاوسی، اعجاز سنوری ،فیاض احمد، غلام نبی لون، عبدالمجید کانہامی، مقبول شیدا،عاشق حسین، عتیق اللہ عتیق شامل تھے۔تقریب کی نظامت خورشید خاموش نے انجام دی۔
متعدد نعت خواں بھی شامل پروگرام ہوئے جن میں ریحانہ کوثر، نورین جبین، مولوی بشیر ،عاشق احمد ، شاہد،ریاض احمد حجام ،محمد سلیم وغیرہ شامل تھے۔میر غلام رسول نےشرکا کا شکریہ ادا کیا۔
آخری نشت میں شب بھر محفل سماع جاری رہی جس میں معروف موسیقاروں نے اپنی آواز کے جلوے بکھیرے ۔