وسطی کشمیر کے ماگام میں کشیدگی کے بعد فوجی اہلکاروں کا ایک دوسرا ہی چہرہ سامنے آیا ہے۔ ضلع بڈگام کے ماگام میں گشت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے ایرانی لیڈوں آیت اللہ خامنہ ای اور شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصویروں کی بے حرمتی کی تھی۔ لوگوں نے اس کے خلاف بڑے پیمانے پر ہنگامہ اور احتجاج کیا۔ جسکے بعد متعلقہ فوجی اہلکار نے شیعوں سے معافی مانگی۔ اسکے بعد فوجی اہلکاروں نے ایرانی لیڈروں کی تصویریں لگانے میں لوگوں کی مدد کی۔ کئی مقامات پر فوجی اہلکار قاسم سلیمانی اور خامنہ ای کی تصویریں لگانے میں مقامی لوگوں کی مدد کرتےنظر آئے۔ اس طرح فوجی اہلکاروں نےناراض لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کی۔
previous post