کشمیر کے ماگام میں ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے والے سیکورٹی اہلکار نے معافی مانگ لی ہے۔لوگوں کے شدید احتجاج کے آگے سیکورٹی فورس کو جھکنا پڑا۔ شہید قاسم سلیمانی کی تصویر کی بے حرمتی کرنے والے اہلکار نے اپنی حرکت پر معافی مانگی ہے اور قاسم سلیمانی کی نئی تصویر اس مقام پر لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ضلع بڈگام کے ماگام میں جاری احتجاج ختم ہو گیا ہے۔