qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

کشمیر۔ہند ایران رشتوں پر کانفرنس

جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے گنڈ خواجہ قاسم میں ایران اور ہندستان کے مابین تہذیبی و وراثتی مشترکہ تعلقات کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی.

کانفرنس میں دہلی میں قائم ایرانی سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں وادی کشمیر اورہندوستان کے دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔ پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی بھی موجود رہے۔ کانفرنس میں علماء نے ہندستان اور ایران کے درمیان تہذیبی و وراثتی مشترکہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ایرانی سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اورہندوستان کے درمیان ہمیشہ بہتر تعلقات رہے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات رہیں گے۔ کشمیر سے متعلق ربانی نےکہاکہ یہاں آکر مجھے واقعی لگاکہ یہ محفوظ اور امن کی جگہ ہے یہاں دنیا کے مختلف ملکوں کے لوگوں کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔انہوں بھی ایران کے لوگوں کو کشمیر آنے کی گزارش کی۔ کانفرنس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Related posts

شوگر اور بلڈ پریشر جانچ اور کاؤنسلنگ سینٹر’ کی پہلی سالگرہ

qaumikhabrein

امروہا۔مرکزی مجلس میں ناشر نقوی نے نو تصنیف مرثیہ پیش کیا

qaumikhabrein

فتح خیبر کے روز مولا علی کے گھر میں فاقہ تھا۔ مولانا مشہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment