qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

کرگل میں’امام خمینی، عالمی اتحاد کا محور’ کے عنوان سے سیمینار

جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ نے پیر کے روز سید مہدی آڈیٹوریم کرگل میں’امام خمینی، عالمی اتحاد کا محور’ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سمینار میں کشمیر اور کرگل کے مختلف مذہبی اسکالروں نے شرکت کی۔ سمینار میں علماء کرام کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سمینار کی صدارت جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کی۔ آغا سید عباس رضوی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ امام خمینی نے 1979 کے انقلاب کے ذریعے اتحاد اور بھائی چارے کا سبق دیا، انقلاب کے بعد سے ہی ایران کے ہندوستان کے ساتھ گہرے ثقافتی تعلقات ہیں۔ ہندوستان نے نہ صرف ایران کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کی بلکہ ایران کی طرف تکنیکی مدد کا ہاتھ بھی بڑھایا اور اس کے بدلے میں ایران نے خام تیل اور قدرتی گیس کی آزاد تجارتی رعایت دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر آغا سید کاظم نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں آنے والا انقلاب نہ صرف ایرانی عوام بلکہ عالمی امن اور عالمگیر بھائی چارے کے لیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امام خمینی کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ چاروں طرف امن ہو۔

آغا سید حسن آریمان چیف ایگزیکٹیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی اقلیتوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں جیسا سلوک کرتا ہے اور صحیح معنوں میں امام خمینی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔سیمنار سے آغا محمد حسین لطفی، پروفیسرمحمد حسین راجائی،خانم زہرہ بتول،آغا سید مبشر کاظمی،آغا سید عابد رضوی نے بھی خطاب کیا اور امام خمینی کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

Related posts

پاکستان میں شیعوں کی اذان کو دہشت گردی بتایا جارہا ہے۔

qaumikhabrein

جنوبی کوریا میں جینز کے عجیب و غریب ڈیزائن متعارف۔

qaumikhabrein

صحافی اور مداح اہل بیت نجمی امروہوی کی یاد میں محفل سلام و منقبت

qaumikhabrein

Leave a Comment