qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلائے معلیٰ میں خودکش حملے کی کوشش ناکام

عراقی فوج نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے اہلکاروں نے کربلائے مقدس میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ فوجی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد زخمی ہوگیا۔عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ٹوئٹ کیا کہ دقیق اطلاع کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے البہبہانی علاقے میں سرچ آپریشن انجام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا جس کی کمر میں دھماکہ خیز بلٹ بندھی ہوئی تھی جبکہ دوسرا دہشت گرد کارروائی میں بری طرح زخمی ہوگیا۔عراقی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

Related posts

بی جے پی کا دوسرا چہرہ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

البرٹ آئن سٹائن کا بیش قیمت جملہ

qaumikhabrein

عراق میں زبردست ریتیلاطوفان ۔ 4 ہزار افراد اسپتالوں میں زیر علاج

qaumikhabrein

Leave a Comment