qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

روضہ حضرت عباس کی جانب سے بی بی زینب کے لئے نئی ضریح کا تحفہ

وفاداربھائی کی طرف سےبا ہمت بہن کو تحفہ دیا گیا ہے۔ جی ہاں حضرت عباس علمدار کے روضے کی جانب سے بی بی زینب سلام اللہ علیہ کے لئے ایک نئی ضریح کا تحفہ کربلا سے شام بھیجا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سيّد مصطفى مرتضى ضياء الدين، روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے انچارج اور مجلس ادارہ کے ارکان کی موجودگی میں سید محسن حرب نے ضریح مبارک کی وصولی اور ضریح وابواب سازی کے سیکشن کے انچارج الحاج الحقوقيّ كاظم عبادۃ نے ضریح مبارک کی حوالگی کی یاداشت پر دستخط کیے۔

سید محسن حرب نے تصدیق کی کہ حضرت زینب(ع) کی نئی ضریح مبارک اور اس کے تمام اجزاء وصول کر ليے گئے ہیں۔۔ بی بی زینب کی اس نئی ضریح اور دروازوں کے بنانے میں سونے، چاندی قیمتی لکڑی اور دیگر سامان کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس ضریح مبارک کو کربلا میں عراق کے ماہر دستکاروں اور فنی ماہرین نے تیار کیا ہے۔عید غدیر پر شام میں بی بی زینب کے روضے میں نئی ضریح نصب کردی جائےگی اور نئے باب لگا دئے جائیں گے۔

Related posts

کووڈ کے دور میں اڈانی کی دولت میں پچاس بلین ڈالر کا اضافہ۔ بلومبرگ کا دعویٰ

qaumikhabrein

امروہا میں عالم دین سید محمد حامد کے انتقال پرتعزیتی جلسہ۔

qaumikhabrein

ممتا بنرجی پر چناؤمہم چلانے پر24 گھنٹوں کی پابند

qaumikhabrein

Leave a Comment