qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کربلا۔۔حضرت عباس کے حرم میں پہلا خیمہ عزا نصب۔

ایام عزا کی آمد آمد ہے۔ کربلا میں امام حسین اور انکے باوفا رفیقوں کی عزاداری کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی کربلائے معلی میں خادمین حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام نے خیمہ عزا ئے حسین علیہ السلام کو حرم میں نصب کر دیا ہے۔

پہلی محرم سے دسویں محرم تک انجمنیں حرم حضرت عباس عملدار علیہ السلام میں اسی خیمے تلے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتی ہیں۔ روز عاشور ماتمی جلوس اسی خیمے کے نیچے کھڑے ہو کر شہدائے کربلا کو یادمیں سینہ کوبی اور اشک فشانی کرتے ہیں ۔

ابھی محرم الحرام کی آمد میں ایک ہفتہ باقی ہے لیکن محرم کی تیاریاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں، یہی وجہ ہے حرم حضرت عباس علیہ السلام میں استقبال ماہ عزا کے سلسلے میں پہلے خیمہ عزا کو نصب کر دیا گیا اور اسی کے ساتھ ہی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، عنقریب غدیر اور عید مباہلہ کے پرچم حرم کی دیواروں سے ہٹا دئے جائیں گے اور انکی جگہ پرچم عزا کو نصب کر دیا جائے گا۔

ہر سال محرم الحرام سے ایک ہفتے پہلے ہی حرم حضرت عباس علیہ السلام اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کو سیاہ پوش کر دیا جاتا ہے ۔ چاند رات کو گنبد حرم امام حسین علیہ السلام پر سے سرخ پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کیا جا تا ہے۔

Related posts

اورنگ آباد میں بلڈ ڈونیشن کے میگا کیمپ

qaumikhabrein

یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

qaumikhabrein

منبر سے حق اہل بیت بیان کرنا ہی حقیقی احترام منبر ہے۔ مولانا یعسوب عباس

qaumikhabrein

Leave a Comment