qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

مصر کی بڑی اسلامی شخصیت مصباح الدارینی شیعہ ہو گئے۔شیعت کے اعلان کے لئے مصباح نے کربلا میں امام حسین کے روضے کو منتخب کیا۔مصباح نے جب مذہب حقہ قبول کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت آیت اللہ مرتضٰی قزینی سمیت کربلا کے کئی جید علما موجود تھے۔مرتضیٰ قزینی روضہ امام حسین کے امام ہیں۔مصباح نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی عمر کا بقیہ حصہ امام حسین کے روضہ کی خدمت اور شیعت کی تبلیغ میں گزارنا چاہتے ہیں۔

شیخ یوسف القرضاوی

مصباح الدارینی چالیس برس سے امریکہ میں مقیم ہیں اوراسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ وہ کیلی فورنیا میں درجنوں مساجد اور اسلامی مراکز قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے چار ہزار سے زیادہ عیسائیوں کو مشرف بہ اسلام کیا ہے۔ مصباح الدارینی مصرکے معزول صدر محمد مرسی کے استاد رہ چکے ہیں ۔ وہ مصر کی اسلامی سیاسی تنظیم اخوان المسلمین کے بانیوں میں شامل ہیں۔ وہ اخوان المسلمین کے روحانی پیشوا یوسف القرضاوی کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں۔

73سالہ مصباح نے کہا کہ انہوں نے چار سالہ تحقیق اور مطالعہ کے بعد شیعت قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ مصباح الدرینی نے کربلا میں جید شیعہ علما سے تبادلہ خیال کیا۔ وہ کربلا سے ایران گئے ہیں۔ قم میں انہوں نے بی بی معصومہ کے روضے پر حاضری دی اور قم المقدس کے علما سے ملاقات کی۔

Related posts

بڑھاپے میں اولاد نے گھر سے نکالا۔ شاہ ولایت کے مزار پر بے سہارا پڑی ہے خاتون۔

qaumikhabrein

اداکار عادل حسین بہترین اداکار کے طور پر نامزد

qaumikhabrein

2024کی جنگ سے پہلے بکھرتا اپوزیشن۔۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment