qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حرم امام حسین میں امام حسین انٹر نیشنل کانفرنس

اربعین کے بعد کربلا میں امام حسین انٹر نیشنل کانفرنس منعقد ہوئی۔
نویں سالانہ انٹرنیشنل امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقادحرم امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیا کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ جس میں پوری دنیا سے اربعین پر آئی ہوئی جیّد اور موثر شخصیات نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، علامہ سید افتخار حسین نقوی چئیرمین سچ ٹی وی پاکستان ، علامہ امین شہیدی سربراہ امت واحدہ پاکستان ، دکتر مقدم فر تھران ،ڈاکٹر اسد سہیل ، سید محمد حسن نقوی یوتھ رہنما، ولایت ٹی وی یو ایس اے ، سید احتشام نقوی نیو جرسی مسلم اسکاوٹس امریکا ،ھما جعفری ہیوسٹن نے شرکت اور خطاب کیا۔

مقررین نے آج کے دور میں امام حسین کی قربانی کے پیغام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کا انعقاد المصطفی فاونڈیشن یو ایس اے اور ورلڈ مسلم اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی طرف سے کیا گیاتھا۔

Related posts

فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر۔۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔شکیل بدایونی کوپیش کیا گیا خراج عقیدت۔

qaumikhabrein

اسرائیل کو اب آئرن ڈوم کی مرمت کا خرچ امریکہ سے نہیں ملےگا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment