آستانہ مقدسہ حسینی (حرم امام حسینؑ) کی جانب سے کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کتابی نمائش آٹھویں بین الاقوامی تراتیل سجادیہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ اس میں عربی اور غیر عربی کے 63 پبلشرز اور ثقافتی اداروں نے شرکت کی۔
اس نمائشگاہ کے ڈائریکٹر محمد عبدالسلام نے بتایا کہ دس روزہ نمائش میں ایران، لبنان، تیونس، کویت، مراکش اور عراق سمیت مختلف ممالک کے 63 پبلشرز اور ثقافتی اداروں نے شرکت کی۔ اس نمائش میں 25 ہزار عنوانات پر کتابوں پیش کی گئی تھیں۔۔
نمائش کے منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد علوم اور ثقافت اہل بیت علیہم السلام کو نشر کرنا ہے جو کہ صرف دینی علوم تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں مختلف دیگر علوم اور سیاسی، تعلیمی اور ثقافتی، بچوں کے ثقافتی شعبے بھی شامل ہیں۔