پاکستان میں لوگ مہنگائی کی مار سے بے حال ہیں۔ ضروری اشیا کی قیمتین عام آدمی کی رسائی سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور 20؍ کلو آٹے کا تھیلا 2400؍ روپے تک پہنچ گیا .
حالیہ ہفتے میں آٹا 180 روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ 8 ماہ میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں پر ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2400 روپے تک پہنچ گیا ۔
حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 160 روپے تک بڑھی ۔
پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ، کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوا
کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 اور حیدر آباد میں 2320 روپے میں فروخت ہورہا ہے ، پشاور اور خضدار میں 20 کلو آٹے کےتھیلے کی قیمت 2250 روپے تک پہنچ گئی ، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2220 روپے میں لوگ خریدنے کو مجبور ہیں۔