امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی قیادت میں اورنگ آباد شہر کی چھبیس سے زائد ملی ، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندہ وفد نے ڈیویژنل کمشنر آفس پہنچ کر مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف میمو رنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر علما کرام نے داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ملک و ملت کے حق میں خدمات کا ذکر کیا ۔اسکے ساتھ ہی آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے مولانا کلیم الدین کی ملاقات کا ذکر کیا او ر بتایا کہ کیسے مولانا ملک میں نفرت کی فضا کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
اس موقع پر امیر شریعت مولانا معیز الدین قاسمی کی قیادت میں ایک مطالباتی میمورنڈم حکومت کو روانہ کیا گیا، علما کرام نے مولانا کلیم الدین صدیقی کو غیر مشروط طریقے سے فوری رہا کرنے اور ان پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔