
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پدم بھوشن مولانا کلب صادق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انکا کہنا ہیکہ ڈاکٹر کلب صادق نے جدید تعلیم کے فرغ میں جو خدمات انجام دیں انہیں کبھی فرامش نہیں کیا جائےگا۔ اکھیلش یادو نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب کلب صادق مرحوم کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین نوری نے ڈاکلٹر کلب صادق کی زندگی اور خدمات پر تحریر کتاب انہیں پیش کی۔ اکھیلیش یادو نے کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق ایک عظیم شخص تھے جنکا احترام پورا ملک کرتا ہے۔