امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج زدہ ہو گیا ہے۔ یہ اطلاع خود بیبر نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرکے دی۔ بیبر کا کہنا ہیکہ اسکی ایک آنکھ کھل نہیں پا رہی ہے اور وہ ہنس بھی نہیں پا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ جسٹن بیبر کو ‘رام سے ہنٹ سنڈرم’ نامی بیماری ہوئی ہے۔ جسٹن بیبر کے سوشل میڈیاپر 240 فالو ورس ہیں۔اس نے اپنے مداحوں سے صحت کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ وہی جسٹن بیبر ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے حجاب کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک شو سر پر اسکارف باندھ کر کیا تھا۔ چہرے کے فالج کے سبب جسٹن بیبر نے اپنے تمام شو منسوخ کردئے ہیں۔جسٹن بیبر کا کہنا ہیکہ اسکا علاج جاری ہے لیکن ڈاکٹر یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ مکمل طور پر کب تک صحت یاب ہوگا۔