اترا کھنڈ کا علاقہ جوشی مٹھ رفتہ رفتہ ڈوب رہا ہے۔ گھروں کی دیواریں پھٹی جا رہی ہیں۔ جگہ جگپ زمین دھنس رہی ہے۔ سڑکیں بیٹھی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے جوشی مٹھ کو خطرناک علاقہ قرار دے دیا ہے۔۔سطح سمندر سے 1,890 کی بلندی پر بسا یہ علاقہ ہنددؤں اور سکھوں کے مقدس مقامات بدری ناتھ اور ہیم کنڈ پہونچنے کا راستہ ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق حالیہ ہفتوں میں 600 سے زیادہ گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ سڑیں ٹوٹی جا رہی ہیں۔ ہزاروں باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حالات کا جائزہ لینے کے لئےمختلف ماہرین کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔
چمولی ضلع کا یہ علاقہ کئی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ مزہبی طور سے مقدس مقامات تک اسی علاقہ کے ذریعے پہونچا جا سکتا ہے۔ فوج کا ایک اہم اڈہ بھی یہیں قائم ہے اور چین کے ساتھ ملنے والی متنازعہ سرحد کی جانب جانے والی سڑک بھی دھنستی جارہی ہے۔
زمین دھنسنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو رہی ہیں لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہیکہ مقدس مقامات اور چینی سرحدی علاقہ تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے بنایا جانے والا روڈ اس مصیبت کی وجہ ہے۔ کچھ لوگ ایک ہائڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کے لئے بنائی جارہی سرنگ کو اس آفت کا ذمہ دار مان رہے ہیں۔لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ لوگوں کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔