qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ30 امریکی ہلاک

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا سلسلہ عراق اور شام سے لیکر اردن تک پھیل گیا ہے۔ اردن امریکہ کا قریبی عرب اتحادی ملک ہے ۔ اردن میں فوجی اڈے پر حملے نے امریکہ کے سیکورٹی حلقوں میں کھل بلی مچادی ہے۔آزاد ذرایؑع کے مطابق اس حملے میں درجنوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ لیکن امریکی ذرایع حملےمیں تیس فوجیوں کی ہلاکت اور  متعدد  کے زخمی ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔

عراقی اسلامی مزاحمت کے ایک ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا حملہ شام کے اندر سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں اردن میں امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ختم نہیں ہوگی، مقاومت کے حملے جاری رہیں گے۔تنظیم نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے ہمارے جائز ہدف ہیں۔

رائٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اردن میں ہلاک  ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس امریکی اہلکار نے زخمی امریکی فوجیوں کی تعداد 34 بتائی۔

پینٹاگون کے ایک اہلکارنے بتایا ہیکہ اردن اور شام کی سرحد پر امریکی اڈے پر حملہ ڈرون سے کیا گیا، لیکن  امریکی دفاع اس ڈرون کو تباہ نہیں کر سکا؟ 

امریکی چینل CBS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا: امریکی اڈے پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کے لیے ایران کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ یہ حملہ تہران نے کیا تھا۔ادھراردنی کابینہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکی فوجی اڈے پر حملہ اردن کی سرزمین میں نہیں بلکہ شام میں ہوا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بظاہر ٹارگٹڈ حملے کیے گئے تھے اور نشانہ بنائے گئے اڈے میں امریکی انجینئرنگ، ایوی ایشن، لاجسٹکس اور سیکیورٹی فورسز شامل تھیں۔

عراقی اسلامی مزاحمت کا دعویٰ ہیکہ 100 دنوں میں اس نے عراق، شام اور اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے 178 حملے کیے ہیں۔

Related posts

تھائی لینڈ میں بھی کیا جاتا ہے امام حسین کا ماتم۔

qaumikhabrein

میرٹھ  میں بھی عزاداری کا آغاز

qaumikhabrein

میانمار میں بچوں کی جان خطرے میں۔ درجنوں ہلاک ۔سیکڑوں گرفتار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment