جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی طرف سے ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر پٹن کے گنڈ خواجہ قاسم علاقے میں ایک سمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس سمینار میں کشمیرسوسائٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق رینزو شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس سیمنار میں جموں پیپلز جسٹس فرنٹ کےچیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں اپنے کردار اور اپنے خوابوں کی تعمیر کوروشن کرسکیں۔
اس پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فاروق رینزو شاہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ فاروق رینزو شاہ نے مزید کہاکہ کہ ہمیں ہر مذہب کا احترام کرنا چاہے کیونکہ یہ درس ہمیں ہمارے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے دیاہے ۔جب ہم ایک دوسرے کے مذہب اور مسالک کا احترام کریں گے تو اتحاد و اتفاق یقینی طور پر از خود پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک سازش کے تحت جموں وکشمیر کا ایک حصہ اس پار رکھا گیا اور ایک حصہ اس پار جس سے ہمیں بہت ہی نقصان ہواہے۔
جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ نوجوانوں ہمارا مستقبل ہیں۔ انہیں ملک کے ساتھ محبت کرکے آگے بڑھنا چاہے۔ دیگر اسکالروں نے بھی اس موضوع پر خطاب کیا۔
اس منعقدہ سمینار میں مذہبی اسکالر مولوی مشتاق احمد نقشبندی، سیاسی کارکن عرفان حسین،چیئرمین جے کے پی جے ایف کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنان
اور لوگوں کا ایک بڑے اجتماع نے شرکت کی۔