qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسجد اقصی کو تقسیم کرنے کی صیہونی سازش کا انکشاف

صیہونی باشندے اور فوجی آئے دن مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں ۔ اب ایک ایسی سازش کا انکشاف ہوا ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بے چین کردیا ہے۔ سازش مسجد اقصیٰ کو تقسیم کردینے کی ہے۔ اس سازش کا انکشاف صیہونی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کیا ہے۔

عمیت ھلیوی۔رکن پارلیمنٹ۔اسرائل

صہیونی پارلیمنٹ میں لیکوڈ پارٹی کے نمائندے عمیت ھلیوی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت مسجد اقصی کو فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ اس فارمولے کے تحت مسجد کا جنوبی حصہ فلسطینیوں کے پاس رہے گا جبکہ مرکزی اور شمالی حصے پر صہیونیوں کا تسلط ہوگا جس میں قبہ الصخرہ یا معبد سلیمان بھی شامل ہے۔

یروشلم کو اپنی راجدھانی بتانےوالی اسرائیل حکومت مسجد اقصیٰ پر بھی اپنا دعویٰ ٹھونکتی رہی ہے۔مسلمانوں کو خاص موقعوں پر مسجد میں عبادت کرنے سے روکا جاتا ہے۔ جبکہ یہودیوں کومسجد اقصیٰ میں رقص و سرور کی محفلیں سجائے کی کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔۔

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش سے باز رہنے کو کہا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہیکہ مسلمانوں کے قبلہ اول سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش سے علاقہ میں مذہبی جنگ بھڑک جائےگی۔ یاد رہے کہ اردن کا ہاشمی شاہی خاندان مسجد اقصیٰ سمیت یروشلم کےمسلمانوں اور یہودیوں کے مقدس مقامات کا نگراں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

Related posts

خواتین اگر بی بی زہرا کی سیرت پر عمل کریں تو گھریلو جھگڑوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

qaumikhabrein

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی نے خود کشی کرلی۔

qaumikhabrein

مرکزی سرکار الزامات کے گھیرے میں ۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment