اسرائیلی پولیس نے ایک بار پر مقبوضہ یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ہے۔ پولیس کی کاروائی میں ایک سو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ مسجد اقصیٰ کی منتظمہ کمیٹی کے مطابق جمعہ کو نماز فجر کے بعد اسرائیلی پولیس نے مسجد پر ریڈ کی۔ اس وقت مسجد میں ہزاروں فلسطینی صبح کی نماز کے لئے موجود تھے۔ریڈ کرنے والے پولیس اہلکاوں پر فلسطینی جوانوں نے پتھر پھینکے اور پولیس نے ا پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی وجہ سے مسجد کے احاطے میں دھنواں پھیل گیا۔ فلسطینی ریڈ کراس ایمر جنسی اہلکاروں کے مطابق زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ مسجد کے ایک محافظ کی آنکھ پر ربڑ کی گولی لگی ہے
ریڈ کراس اہلکاروں کا کہنا ہیکہ اسرائیلی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے آنے والی ایمبولینس اور طبی عملے کو مسجد تک پہونچنے میں پریشان کیا۔ ریڈ کراس اہلکاروں کے مطابق درجنوں زخمی اب بھی مسجد کے کمپاؤنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی وجہ یہ بتائی کہ مشتعل ہجوم نماز ختم ہونے کے باوجود مسجد کے دروازے پر جما ہوا تھا۔وہ انکو منتشر کرنے گئی تھی۔ الجزیرہ نمائندے کا کہنا ہیکہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے نماز فجر کے بعد قبلی عبادت گاہ کے نزدیک جمع نمازیوں پر بلا وجہ حملہ کیا۔