qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محبت کی خاطر جاپان کی شہزادی نے عیش و عشرت کو ٹھکرا دیا۔

محلوں میں پلنے والی جاپانی شہزادی نے محبت کی خاطر تخت و تاج ٹھکراتے ہوئے اپنے دوست سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جاپانی شہزادی ماکو نے ٹوکیو میں ایک سادہ سی تقریب میں اپنے محبوب اور سابق ہم جماعت سے شادی کرلی۔

ان کے شوہر کا کسی شاہی خاندان سے تعلق نہیں ہے اس لیے انہیں شاہی رتبےکو خیرباد کہنا پڑا ہے اور اب وہ شہزادی کے بجائے ایک عام سی لڑکی بن گئی ہیں۔شہزادی ماکو نے سابق ہم جماعت سے 4 سال قبل منگنی کی تھی، جاپانی شہزادی نے حکومت کی جانب سے شاہی خاندان چھوڑنے والوں کو دیے جانے والے ایک ملین ڈالر بھی ٹھکرادیے.

خیال رہے کہ جاپانی قانون کےمطابق شاہی خاندان کے کسی بھی رکن کو کسی عام شخص سے شادی کرنے پر شاہی رتبے اور محل کو چھوڑنا ہوتاہے۔نوبیاہتا جوڑے کے امریکی شہر نیویارک منتقل ہونےکی توقع ہے، جاپانی شہزادی کے خاوند نیویارک کی لاء فرم میں کام کرتےہیں۔

Related posts

افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

زر زری زر بخش کے عرس کی تیاریاں۔

qaumikhabrein

غزہ بچوں کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقہ

qaumikhabrein

Leave a Comment