
مشرقی ایشیائی ملکوں میں جاپان ایک ایسا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ اسلام قبول کررہے ہیں۔ 112,000 سے لیکر 230,000 تک افراد مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں۔

ماضی میں جاپان میں مسلمانوں کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔ وہ اب اسلامی تعلیمات اور تہذیب و روایات کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ جاپان میں اسلام قبول کرنے والوں میں مختلف نسلوں،ثقافت اور طرز زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ جاپان میں مسلمان نماز روزہ جیسے احکامات کی سختی کے ساتھ پابندی کرتے ہیں۔ جاپان میں اسلام تیزی سے پھیلے کے پس پردہ کچھ اسباب ہیں۔

وہاں آباد مسلمانوں میں نصٖف کے قریب شادی شدہ ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہیکہ جاپان میں انکی دوسری اور تیسری نسل مستقبل میں مسلمان ہوگی۔مسلمانوں کی یہ نئی نسل روایتی جاپانی معاشرے اور مسلمانوں کے درمیان ایک پل کا کام کرےگی۔ جاپان کی اقتصادی ترقی بھی اسکی ایک وجہ ہے۔ جاپان میں مسلمان اقتصادی وجوہ کی بنا پر بھی یکجا ہورہے ہیں۔ ایران پاکستان۔ انڈونیشیا،بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں کے مسلمان روزگار کی غرض سے جاپان میں مقیم ہیں۔وہ مقامی افراد اور انکی ثقافت اور معاملات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔