qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جامعہ اردو علیگڑھ اور لکھنؤ یونیورسٹی میں معاہدہ

جامعہ اردو علیگڑھ سے ادیب کامل کا امتحان پاس کرنے والے افراد کے لئے خوش خبری ہے۔ یہ افراد لکھنؤ یونیورسٹی میں ایم اے اردو میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔جامعہ اردو علیگرھ کے رجسٹرار شمعون رضا نقوی نے اس سلسلے میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر عباس رضا نیر سے ملاقات کی۔

دونوں کی ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا کہ جامعہ اردو علیگڑھ سے ادیب کامل کرچکے افراد لکھنؤ یونورسٹی سے اردو میں ایم اے کر سکیں گے۔ یہ افراد اسی تعلیمی سال سے ایم اے اردو کلاس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ایم اے اردو میں داخلے کے لئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس جون2022 ہے.

اس اہم فیصلے کے لئے شمعون رضا نے ڈاکٹر عباس رضا نیر کا شکریہ ادا کیا۔ شمعون رضا نقوی نے کہا کہ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا یہ فیصلہ جامعہ اردو علیگڑھ کے طلبا کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد گار ہوگا۔

Related posts

یوکرین تنازعہ ۔ ترکی نے جنگی جہازوں کیلئے اہم سمندری گزرگاہوں کو بند کردیا

qaumikhabrein

کیا ‘نیا دور’ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ یوپی حکومت کچھ بتائے تو

qaumikhabrein

ایران تیار کررہاہے مسافر بردار ہوائی جہاز

qaumikhabrein

Leave a Comment