qaumikhabrein
Image default
uncategorized

امروہا کی میسکو فارمیسی اور جامعہ ہمدرد کے درمیان اہم مفاہمت

امروہا کے میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے طلبا اور اساتزہ اب ملک کی باوقار جامعہ ہمدرد کے اساتزہ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ میسکو کے طلبا جامعہ ہمدرد کے قیمتی طبی آلات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ یہ ممکن ہوا ہے میسکو فارمیسی اور جامعہ ہمدرد کے درمیان قائم ہوئی مفاہمت سے۔گزشتہ دنوں جامعہ ہمدرد دہلی اور امروہا کے میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

جامعہ ہمدرد میں ہوئی ایک سادہ سی تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار سید سعود اختر اور میسکو فارمیسی کے چیئر مین کمال فاروقی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افشار عالم اور میسکو فارمیسی کے نائب چیئر مین شبیہ احمد اور پرنسپل ڈاکٹر مجیب الرحمان سمیت دونوں تعلیمی اداروں کے اہم عہدےدار موجود تھے۔
جامعہ ہمدرد کی فیکلٹی آف فارمیسی کے پروفیسر رئیس الدین،پروفیسر بہار احمد، محترمہ یاسمین سلطانہ اور زینت اقبال بھی اس دستخطی تقریب میں موجود تھیں۔

میسکو فارمیسی کے پرنسپل ڈاکٹر مجیب الر حمان کے مطابق اس مفاہمت سےمیسکو فارمیسی اور جامعہ ہمدرد کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے ۔مفاہمت کے نتیجے میں میسکو فارمیسی کو پہونچنے والے فائدوں کے بارے میں ڈاکٹر مجیب الرحمان کا کہنا ہیکہ میسکو فارمیسی کے طلبا اور اساتزہ جامعہ ہمدرد میں موجود قیمتی طبی آلات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ این ایم آر جیسے کیمیکل کے تجزیہ کے متعدد قیمتی آلات میسکو فارمیسی میں دستیاب نہیں لیکن اب میسکو کے طلبا اور اساتزہ جامعہ ہمدرد کے ان طبی آلات کو مختلف طبی تحقیقی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں گے۔ دونوں اداروں کے اساتزہ اپنے تجربات اور مشاہدات آپس میں شیئر کر سکیں گے۔ دونوں اداروں کے طلبا اور اساتزی ایک دوسرے کے یہاں منعقد ہونے والے ریسرچ سیمناروں اور دیگر تعلیمی اور تربیتی پروگراموں میں حصہ لے سکیں گے۔میسکو فارمیسی کے فیکلٹی ارکان جامعہ ہمدرد کی فیکلٹی کے تجربات سے مستفید ہوسکیں گے۔

امروہا میں2018میں قائم میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی میں اس وقت دو سال کا ڈپلومہ اور چار سال کا ڈگری کورس چلایا جارہا ہے۔ دونوں کورسیز کے ساڑھے تین سو سے زیادہ طلبا23 فیکلٹی ارکان کی نگرانی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Related posts

ضلع بارہمولہ میں معذور افراد میں ضروری آلات تقسیم۔

qaumikhabrein

اترا کھنڈ کا علاقہ جوشی مٹھ ڈوب رہا ہے۔

qaumikhabrein

سعودی عرب کس کے خوف میں ہتھیار خریدتا ہے

qaumikhabrein

Leave a Comment