qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محمد الطاف مہدی کا پی ایچ ڈی وائیوا منعقد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں ریسرچ اسکالر محمد الطاف مہدی کی پی ایچ ڈی ڈگری کی تکمیل پر آن لائن وائیوا منعقد ہوا، جس میں فارسی ادبیات کے ماہر اساتذہ پروفیسر علیم اشرف خاں ، پروفیسر عبد الحلیم، ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر زہرہ خاتون نے ریسرچ اسکالر سے ان کی تحقیق بہ موضوع “سترہویں صدی کے دوران فارسی نثر میں اتحاد و انسانیت کی تعلیم” سے متعلق دقیق سوالات کیے اور محمد الطاف مہدی نے تسلی بخش جوابات سے اساتذہ کو مطئین کیا۔ اساتذہ نے بہترین تحقیق کے لیے انہیں مبارکباد دی۔

سبجیکٹ ایکسپرٹ پروفیسر علیم اشرف خان نے خصوصی طور پر تحقیق کے موضوع کو ملک و ملت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے اپنی تجاویز سے بھی نوازا، اور صدر شعبہ ڈاکٹر سید کلیم اصغر کو اس تحقیق کا استاد راہنما ہونے کی حیثیت خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ وائیوا میں شعبہ فارسی کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر احمد حسن اور متعدد ریسرچ اسکالر نے شرکت کی اور مبارکباد دی۔  ریسرچ اسکالر محمد الطاف مہدی نے اپنی تحقیق سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سترہویں صدی میں موجودہ باہمی اتحاد و یکجہتی کی تاریخ  پر تحقیق کے ذریعہ انسانی معاشرے کو بلا تفریق مذہب و ملت باہمی اتحاد و یکجہتی کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Related posts

سلامتی کونسل ارکان کا اسرائیل کو انتباہ

qaumikhabrein

سعودی عرب میں نماز کےوقت تجارتی مراکز اور دکانیں بند رکھنے کی پابندی اٹھانے پرغور۔

qaumikhabrein

امروہا میں جشن عید مباہلہ کا اہتمام

qaumikhabrein

Leave a Comment