قومی تشخیص اور رسمی منظوری کونسل (NAAC ) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کو اے پلس پلس گریڈ سے نوازا ہے۔تحقیق،بنیادی ڈھانچہ،آموزشی وسائل،جائزہ،جدت واختراعیت اور تعیین کے سخت طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے گورنینس جیسے مختلف معیارات کی بنیاد پر NAAC کی طرف سے کسی ادارے کو دیا جانے والا یہ اعلی ترین گریڈ ہے۔NAAC ٹیم کا دورہ 6 دسمبر تا 8دسمبر 2021 کے درمیان مکمل ہونے کے بعد اس رینکنگ کا اعلان ہواہے۔
جامعہ ملیہ کو یہ اعزاز ملنے پرشیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ’یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں یہ سنگ میل اساتذہ،غیر تدریسی عملہ،طلبا اور المنائی کی سخت کاوشوں اور انتہائی جانفشانیوں کو واضح کرتاہے۔میں ذاتی طورپران کے تئیں اپنے سپاس کا اظہار کرنا چاہتی ہے اور توقع کرتی ہوں کہ مستقبل میں نہ صرف یہ کہ یہ گریڈ برقرار رہے گا بلکہ تعلیم،تحقیق اور دیگر شعبوں میں بہتر سے بہتر مظاہرے کے لیے ہم لگاتار سخت محنت کرتے رہیں گے۔“۔
NAAC کی طرف سے کیا جانے والا یہ دوسرے مرحلے کا جائزہ تھا پہلے مرحلہ کا جائزہ 2015میں ہوا تھا جس میں جامعہ کو NAAC کی طرف سے اے رینک حاصل ہوا تھا۔ یونیورسٹی کو 2015 کے پہلے مرحلے کے اسکور تین اعشاریہ صفر نو کے مقابلے میں موجودہ جائزے میںNAAC کی طرف سے تین اعشاریہ چھے ایک اسکور ملا ہے۔واضح ہوکہ NAAC کی جانب سے اے پلس پلس کا گریڈ اس ادارے کو دیا جاتا ہے جو تین اعشاریہ پانچ ایک یا اس سے زیادہ اسکور حاصل کرے