جامعہ ہمدرد مسلم طلبا اور طالبات کو روزگار لائق بنانے کے لئے مختلف قسم کے کورسسیس چلا رہا ہے۔ مراد آباد میں قائم جامعہ ہمدرد ووکیشنل نالج سینٹر نے کچھ ایسے کورسسیس شروع کئے ہیں جنہیں مکمل کرنے کے بعد بے روزگاری کے مسئلہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ بارہویں پاس طبا اور طالبات یہ کورس کرنے کے اہل ہیں۔ جامعہ ہمدرد ووکیشنل نالج سینٹر کے تحت بیکری اینڈ کنفیکشنری ٹیکنالاجی، ڈیری ٹیکنالاجی، فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل پروسیسنگ، میٹ،پولٹری اینڈ فش ٹیکنالاجی اور ایگری کلچراینڈ ہنی پروسیسنگ ٹیکنالاجی کے ایک ایک برس کے کورسیس شروع کئے جارہے ہیں۔ مراد آباد کی جگر کالونی میں یہ سینٹر قائم کرنے کا مقصد مراد آباد، رامپور،امروہا، سنبھل اور قرب و جوار کے مسلم طلبا اور طالبات کو روزگار کے لائق بنانا ہے۔
مراد آباد میں ووکیشنل سینٹر شروع کرنے اور روگار کے حصول میں مدد گار کورسیس شروع کرنے کا خیال جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلرسید اقبال حسنین کا ہے۔ اقبال حسنین کے مطابق مغربی اتر پردیش میں مسلمان تعلیم اور روزگار کے معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔ غربت اور دیگر وجوہات کی بنا پر مسلم لڑکے لڑکیاں انٹر سے آگے پڑھائی نہیں کرپاتے یا انٹر امتحان میں اچھے نمبر نہیں لاپانے کے سبب آگے کی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔ ایسے انٹر پاس طبا اورطالبات کے سامنے روز گار کا حصول سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اقبال حسین کے مطابق مراد آباد میں قائم جامعہ ہمدرد ووکیشنل نالج سینٹر سے کورسس کر کے مراد آباد اور قرب جوار کے مسلم لڑکے لڑکیاں اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔اقبال حسین کے مطابق مالی طور سے کمزور طلبا اور طالبات کو اسکالر شپس بھی مہیا کرائی جائےگی