qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مسلمانوں کے قتل سے جڑا ہے اپریل فول کا قصہ

بہت سے رسم و رواج ایسے ہیں جن کا ہماری تہذیب و ثقافت سے کوئی تعلق نہیں نہ ترقی کا دارومدار اس پر ہے اور نہ اخلاقی لحاظ سے ان کی کوئی تک ہے جیسے ویلنٹائن ڈے اور اپریل فول ان میں سے آپ کسی کے بهی پس منظر میں چلے جائیں تو حیران اور ششدر رہ جائیں گے۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اپریل فول کس واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے اس کا تاریخی پس منظر سے آپ حواس باختہ ہو جائیں گے.

اسپین کا بادشاہ فرڈی نینڈ

مختصر یہ کہ اسپین پر عیسائیوں نے قبضہ کے بعد مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا دیں۔ قتل وغارت سے تھک کر مسلمانوں کا جلد از جلد خاتمہ کرنے کے لیے بادشاہ فرڈی نینڈ نے شاطرانہ چال چلتے ہوئے اعلان کروایا..
کہ یہاں مسلمانوں کی جان محفوظ ہے اور نہ مال اس لیے ہم نے انہیں ایک اور اسلامی ملک میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے جو مسلمان وہاں جانا چاہتے ہیں حکومت انہیں بذریعہ بحری جہاز بهجوا دے گی.
یہ سن کر لاتعداد مسلمان بحری جہاز پر سوار ہو گئے سمندر کے بیج جاکر فرڈی نینڈ کے گماشتوں نے جہاز میں سوراخ کر دیا اور خود حفاظتی کشتیوں کے ذریعے بچ نکلے۔ دیکھتے دیکھتے پورا جہاز مسافروں سمیت غرق ہو گیا.
اس پر عیسائی دنیا بڑی خوش ہوئی اور مسلمانوں کو بےوقوف بنانے پر بادشاہ کو زبردست داد دی اس دن یکم اپریل تها ۔فرڈی نینڈ کی شرارت اور مسلمانوں کو ڈبو دینے کی یاد میں مغربی دنیا میں یکم اپریل فول منایا جاتا ہے.
 اپریل فول والی رسم کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں..

Related posts

غزہ۔المغاری روزانہ سیکڑوں میتوں کو کفناتے ہیں

qaumikhabrein

عمان میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح۔

qaumikhabrein

دلت جوان کا زبر دستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کا الزام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment