qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کی سخت مزاحمت کا سامنا

تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اسرائیل نے القدس کے محلے شیخ جرّاح سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
الاقصی چینل کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت شیخ جّراح میں واقع ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مکینوں سے خالی اور منہدم کرنا چاہتی تھی لیکن فلسطینیوں کے عزم و ارادے کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور اسے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ جّراح کے حالیہ واقعات کے بعد غاصب صیہونی حکومت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئی ہے۔ حماس کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس وقت اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی جب اسے پتہ چلا کہ شیخ جراح میں اپنے اقدامات کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔(بشکریہ سحر ٹی وی )

Related posts

آرمی کی جانب سے طلبا کے لئے پینٹنگ کے مقابلے کا اہتمام۔

qaumikhabrein

امروہا۔۔ یوم قدس کے موقع پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

qaumikhabrein

کیندر پرمکھ عہدوں کے لئےجون کے آخرمیں مسابقتی امتحان متوقع!

qaumikhabrein

Leave a Comment