اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہیکہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے نئے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے سب پہلے ملاقات کرنے پہونچے۔ شیخ محمد بن زید النہیان، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے بعد عرب امارات کے صدر بنے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی موت کا سوگ منایا جارہا ہے۔ اسرائلی صدر امارات کے نئے صدر کو مبارکباد دینے پہونچ گئے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہزوگ نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے تعزیت بھی پیش کی۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی رشتے قائم ہیں اور دونوں کے یہاں ایک دوسرے کا سفارتخانہ کھل چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان محبت کی پینگیں ایسے وقت میں بڑھ رہی ہیں کہ جب فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آئی ہوئی ہے۔
previous post