qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ترکی کی بے غیرتی۔ اسرائل کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور سے بحال کرنے کا فیصلہ۔۔

ترکی نے بے غیرتی کا مظاہرہ کردیا ہے۔ اس نے اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیاہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو ایک سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم یائیر لیپڈ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے سفیروں اور قونصل جنرلز کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ ترکی اسرائیل سے تعلقات بحالی کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔اسرائیل سے تعلقات بحالی کا مطلب فلسطینیوں کی حمایت ترک کرنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفیروں کی واپسی دو طرفہ تعلقات بہتر کرنے کیلئے اہم ہے۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے ترکی کو فلسطینی مفادات کیلئے لابنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ ترکی ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی مقبوضہ بیت ال مقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا اس لیے اسرائیل میں ترکی کا سفارت خانہ تل ابیب میں ہے۔ترکی پرانے بے غیرتوں میں شامل ہے۔

ناجائز اسرائیل کے صدر کے ساتھ ترکی صدر

اسرائیل اور ترکی کے تعلقات بہت پہلے سے قائم ہیں۔ لیکن یہ تعلقات 2010 میں ترکی کے بحری جہاز پر اسرائیلی حملے کے بعد سے خراب ہو گئے تھے۔ 2016 سے 2018 تک تعلقات کی جزوی بحالی کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 200 سے زائد فسلطینی شہریوں کے قتل کے بعد سفیروں کو واپس بلا لیا گیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات معطل ہو گئے تھے۔

Related posts

فیس بک تشدد اور نفرت پھیلانے والے مواد کو فروغ دیتا ہے۔ سابق ملازمہ کا دعویٰ

qaumikhabrein

کافر حکومت باقی رہ سکتی ہے ظالم حکومت نہیں۔ مولانا اختر عباس جون

qaumikhabrein

ایم آئی ایم۔ دہلی اور یو پی کے چناؤ میں حصہ لےگی۔ کیجری وال اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ۔ امتیاز جلیل۔

qaumikhabrein

Leave a Comment