qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کے خلاف اسرائیل کی پالیسیاں ناکام۔ سابق اسرائلی فوجی جنرل کا اعتراف

صہیونی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ کے سابق سربراہ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیوں اور امریکہ کی جانب سے فوجی ڈیٹرنس پلان پر مبنی تل ابیب کی پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنرل تامیر ہایمن نے بنیامین نتنیاہو کی سرگردگی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کو خبردار کیا کہ تہران کے سلسلے میں تل ابیب کی موجودہ پالیسی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

سابق صیہونی جنرل نے اعتراف کیا کہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے انخلا کے بعد سخت پابندیوں کی پالیسی اقتصادی و سیاسی میدان میں ایران کو عالمی سطح پر یکہ و تنہا کرنے میں ناکام رہی ہیں کیوں کہ اُسے اس دوران روس اور چین کی حمایت حاصل رہی ہے۔صیہونی حکومت کے سابق افسر نے ایران کے بارے میں تکراری دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو بقول اس کے ’پہلی بار‘ اسرائیل کے وجود کے لئے خطرات کھڑے ہو جائیں گے۔

Related posts

امریکہ نے جس پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا طالبان نے اسے وزیر داخلہ بنادیا۔

qaumikhabrein

پاکستان۔ مندر حملہ کیس: چیف جسٹس نے ملزمین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

qaumikhabrein

بیشتر فلسطینی محمود عباس کے استعفے کا خواہاں

qaumikhabrein

Leave a Comment