qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

فلسطین کی حقوق انسانی کی چھ تنظیموں کو اسرائیل نے دہشت گرد ٹھہرادیا

اسرائیل نے فلسطین کی چھ اہم حقوق انسانی کی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا ہے۔ اسرائیل کی اس حرکت کی بین الاقوامی برادری اور حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے۔ جن حقوق انسانی کی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے وہ یہ ہیں۔الدمیر پریزنرس رائٹس گروپ۔ الحق رائٹس گروپ، یونین آف فلسطینی ویمنز کمیٹی، یونین آف ایگری کلچرل ورک کمیٹی اور بیسن سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ اور جنیوا کی تنظیم ڈیفنس فار چلڈرن انٹر نیشنل آرگنا ئزیشن کی فلسطینی شاخ۔ حقوق انسانی کی یہ تنظیمیں اسرائیل کے ذریعے حقوق انسانی کی پامالی کے کاموں کا ریکارڈ رکھتی ہیں،قیدیوں کی قانونی مدد کرتی ہیں،مقامی اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی آواز بلند کرتی ہیں۔ انٹرنیشنل کریمنل کورٹICC اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

۔مقبوضہ مغربی کنارے کا ساٹھ فیصد سے زیادہ علاقہ راست طور پر اسرائیلیفوج کے کنٹرول میں ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں بسے فلسطینیوں کو ان تنظیمیوں کی جانب سے ہر قسم کی مدد ملتی ہے۔ اسرائیل نے یہ الزام لگاتے ہوئے حقوق انسانی کی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا ہیکہ انکا تعلق بائیں بازو کے پاپولر فرنٹ آف لبریشن آف فلسطین PFLP سے ہے۔ جسکا نصب العین فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی ہے۔PFLP کی مسلح شاخ دوسری انتفاضہ میں سرگر م تھی اور اس نے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنایا تھا۔

Related posts

وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں کا شدید احتجاج

qaumikhabrein

کربلا میں شہید ایرانی جنرل کی نماز جنازہ

qaumikhabrein

بچوں کے قلم کار حیدر بیابانی کا انتقال۔۔۔اچل پور میں کیا گیا سپرد خاک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment